Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

عالمی شہرت یافتہ میوزک بینڈ ’کولڈ پلے‘ کو بھارت میں کانسرٹ سے قبل قانونی نوٹس جاری

نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے پر میوزک بینڈ کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، رپورٹس
شائع 05 جنوری 2025 09:35am

بھارت میں مشہور برطانوی راک بینڈ ’کولڈ پلے‘ کو کانسرٹ سے قبل ایک نوٹس بھیج دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ میوزک بینڈ رواں ماہ 25 اور 26 جنوری کو بھارتی شہر احمد آباد میں پرفارم کرنے والا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات میں ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے کنسرٹ سے قبل برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کو نوٹس جاری کیا ہے۔

میوزک ویڈیو میں علیزے شاہ کے بولڈ اوتار پر مداح برہم

قانونی نوٹس میں کولڈ پلے کے لیڈ گلوکار کرس مارٹن کو کہا گیا ہے کہ اپنی پرفارمنس کے دوران بچوں کو اسٹیج پر نہ لے جائیں۔

اے آر رحمان میرے والد کی طرح ہیں، افیئر کی خبروں پر موہنی ڈے کا ویڈیو بیان

بچوں کی سماعت کی حفاظت کے لیے، کولڈ پلے کنسرٹ کے منتظمین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچے ایئر پلگ کے بغیر پنڈال میں داخل نہ ہوں۔

رپورٹ کے مطابق قانونی نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ بینڈ کا ساؤنڈ 120 سے اوپر نہ جائے کیونکہ تیز آواز بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ اگر منتظمین اس اصول پر عمل نہیں کرتے ہیں تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مذکورہ قانونی نوٹس چندی گڑھ کے ایک شہری کی شکایت درج کرنے کے بعد میوزک بینڈ کو بھیجا گیا ہے۔

گجرات میں پرفارم کرنے کے علاوہ کولڈ پلے بینڈ ممبئی میں بھی بھارتی سامعین کو مسحور کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ مقبول برطانوی میوزک بینڈ نے آخری بار 2016 میں ممبئی میں گلوبل سٹیزن فیسٹیول کے موقع پر کانسرٹ کیا تھا۔

Receives

Coldplay

ahead of Ahmedabad concert