Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
06 Rajab 1446  

شادی کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟ خاتون ڈاکٹر نے نوجوان کی زبان کاٹ ڈالی

دوستی اور تعلقات کے بعد لڑکا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے دھمکیاں دیتا تھا، خاتون ڈاکٹر کا موقف
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2025 11:09pm

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو میں شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر نے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،واقعے سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

تفصیلات کے میرپور ماتھیلو میں شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر نے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا اور زبان کاٹ کر آنکھیں زخمی کر دیں۔

خاتون ڈاکٹر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کی خون میں لت پت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔ معاملہ علم میں آنے پر ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللہ سومرو نے نوٹس لیا اور ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اسلام آباد کے ہوٹل میں لڑکی کا قتل، گرفتار ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا

نو مسلم خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی پر معروف اسلامی اسکالر کو سزا

دوسری جانب خاتون ڈاکٹر خود تھانے پہنچ گئیں اور نوجوان پر خود کو ہرساں اور بلیک میلنگ کرنے کا الزام عائد کیا۔پولیس کے مطابق نوجوان اور خاتون ڈاکٹر میں دوستی تھی، جب لڑکے نے شادی سے انکار کیا تو دونوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے بعد لڑکا مسلسل ملزمہ کو بلیک میل کرتا رہا۔

خاتون ڈاکٹر نے موقف پیش کیا کہ دوستی اور تعلقات کے بعد لڑکا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے دھمکیاں دیتا تھا۔ ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ دونوں فریقین کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں کارروائی ہوگی۔ پولیس نے خاتون ڈاکٹر کی درخواست پر بھی مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

sindh

Ghotki

love dispute