Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

بھارت نے اجمیر شریف جانے والے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لیے

خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے لیے 500 پاکستانی زائرین کا کوٹہ مقرر تھا
شائع 04 جنوری 2025 10:29pm

بھارت نے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے لیے مخصوص کوٹے میں سے صرف 100 پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف کے ویزے جاری کیے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق بھارت میں خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے لیے 500 پاکستانی زائرین کا کوٹہ مقرر تھا تاہم بھارت نے صرف 100 افراد کو ویزے دیے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ بھارتی حکام نے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لیے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ویزے حاصل کرنے والے پاکستانی زائرین اتوار کو واہگہ کے راستے اجمیر شریف کے لیے روانہ ہوں گے۔

Khaja Moeenuddin Chishti