Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
06 Rajab 1446  

ایلون مسک کو اسٹار لنک کی سروسز شروع کرنے کیلئے حکومتِ پاکستان کی منظوری کا انتظار

لائسنس سے قبل بہت سی تکنیکی چیزوں کا جائزہ لینا ضروری ہے، پی ٹی اے
شائع 04 جنوری 2025 10:23pm

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کو اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں شروع کرنے کیلئے حکومتِ پاکستان کی طرف سے منظوری کا انتظار ہے۔ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ہم حکومتِ پاکستان کی جانب سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اور اسٹار لنک میں بات چیت جاری ہے، درخواست پر کام ابتدائی مراحل میں ہے، سروس کے لائسنس کیلئے تکنیکی ضروریات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

روسی ساختہ ’اسٹار لنک کے قاتل‘ نے یوکرین، امریکا سمیت ایلون مسک کی بھی نیندیں اُڑا دیں

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل اسپیس ایجنسی قومی اسپیس پالیسی کے تحت درخواست کا جائزہ لے رہی ہے، لائسنس سے قبل بہت سی تکنیکی چیزوں کا جائزہ لینا ضروری ہے، بینڈوتھ، اپ لنکنگ، گیٹ ویز سمیت دیگر کئی اہم چیزوں کا جائزہ لینا ضروری ہے، تمام غیر ملکی سٹیلائٹ سروس پرووائیڈرز کیلئے یہی طریقہ کار ہے، اسپیس ایجنسی کی منظوری کے بعد سروسز فراہمی کیلئے ریگولیٹر کی منظوری درکار ہوگی۔

Elon Musk

PTA