بڑی خوشخبری، پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک قرض ملنے کا امکان
عالمی بینک (ورلڈ بینک) پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دینے کیلئے رضامند ہوگیا ہے، رواں ماہ ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے قرض کی منظوری متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کے تحت 10 سال کے اہداف طے کیے گئے ہیں، یہ قرض کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک 35-2025 کے تحت دیا جائے گا۔
پاکستان میں انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی
ذرائع کے مطابق پروگرام کا مقصد سب سے زیادہ نظر انداز اہم شعبوں کو بہتر بنانا ہے، قرض کے تحت منصوبوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک مزید 20 ارب ڈالرز کے نجی قرضوں میں معاونت کرے گا، مزید 20 ارب ڈالرز سے مجموعی پیکیج 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔
پنجاب حکومت کا مفت سولر پینل اسکیم کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ کا اعلان
عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریسر کا اسلام آباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔