پشاور: تہکال میں فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد جاں بحق
یہ فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس
پشاور: تہکال میں فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تہکال کے علاقے میں دو فریقین کے مابین کار پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا.
کراچی سی ٹی ڈی کے اہلکار ہی کرپٹو کرنسی کے ’اغواکار‘ نکلے، بھاری رقم اکاؤنٹ میں منتقل
واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ورسک روڈ دیگی کے علاقوں میں پولیس کو الرٹ کردیا گیا۔
firing
peshawar
tehkal
مقبول ترین