Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

تحریک آزادی ہند کے معروف کردار بھگت سنگھ کو خراج تحسین پیش، آرٹ گیلری قائم

گیلری میں بھگت سنگھ کے خطوط، تصاویر، پرانے اخبارات کے تراشے و دیگر چیزیں شامل ہیں
شائع 04 جنوری 2025 02:54pm

تحریک آزادی ہند کے معروف کردار بھگت سنگھ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لاہور میں واقع پونچھ ہاؤس میں خصوصی آرٹ گیلری قائم کی گئی ہے۔ بھگت سنگھ کے نام سے منسوب گیلری دیکھ کر شہری ماضی میں کھو سے جاتے ہیں۔

ہندوستان کی آزادی کی تحریک کے منفرد کردار بھگت سنگھ 28 ستمبر 1907 کو فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے گاؤں 105 چک بنگے میں پیدا ہوئے۔۔ بھگت سنگھ نے 1927 میں جلیانوالہ میں قتل عام کے بعد ’’نوجوان بھارت سبھا‘‘ کے نام سے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی اور انگریز سرکار کے خلاف انقلاب کی شمع جلائی۔

پنجاب حکومت نے بھگت سنگھ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے 117 سالہ پرانے پونچھ ہاؤس کو تاریخی ورثہ قرار دیکر اس میں بھگت سنگھ آرٹ گیلری بھی قائم کی ہے جو کہ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔۔ گیلری میں بھگت سنگھ کے خطوط، تصاویر، پرانے اخبارات کے تراشے، والدین اور عزیز و اقارب کی تصاویر اور بھگت سنگھ کے حوالے سے انگریز سرکار کے احکامات بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق دہلی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے وقت بم پھیکنے کے جرم میں بھگت سنگھ کو ساتھیوں سمیت کیا گیا اور 23 مارچ 1931 کو پھانسی کی سزا دی گئی۔

پاکستان

lahore