حیدر آباد میں سفاک بیٹے نے معمولی تکرار پر ماں کو موت کی نیند سلادیا
حیدرآباد میں تھانہ ٹنڈو یوسف کی حدود گجراتی پاڑے میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں بیٹے محمد علی اور بہو رانی نے مل کر اپنی ماں کلثوم کو بے دردی سے قتل کر دیا۔
یہ واقعہ معمولی تکرار کے نتیجے میں پیش آیا، جس کے دوران محمد علی اور اس کی بیوی نے کلثوم پر وحشیانہ تشدد کیا۔
کرم میں امن دشمنوں کا وار، ڈپٹی کمشنر فائرنگ سے زخمی، امدادی قافلے کی روانگی مؤخر
مقتولہ کے بیٹوں نے اس ظلم کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی ہمارا بڑا بھائی ہے، لیکن وہ ایک ظالم انسان ہے۔ ہم نے اس کے خلاف متعدد درخواستیں دیں، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اس نے ہمیں گھر سے بھی بے دخل کر دیا گیا تھا، اور دکان میں سونے پر مجبورکیاتھا۔
کلثوم کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، اور بعد میں لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔