Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

کراچی ائیرپورٹ پر آوارہ کتوں کی بہتات فلائٹ سیفٹی کیلئے خطرہ

آوارہ کتوں کی ائیرپورٹ ایریا میں آمد روکنے میں انتظامیہ ناکام
شائع 04 جنوری 2025 01:36pm

‏کراچی ائیرپورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا ہینگرز میں دندناتے پھرتے آوارہ کتے فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرہ بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق ‏کراچی ائیر پورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا میں آوارہ کتے جنرل ایوی ایشن کے ٹیکسی وے پر آزادانہ گھومتے دکھائی دیے جس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کتے ٹیکسی وے سے گزرنے والے طیاروں سے ٹکرا سکتے ہیں، کتوں کا آزادانہ گشت پروازوں کی فلائٹ سیفٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی آوارہ کتوں کی ائیرپورٹ ایریا میں آمد روکنے میں ناکام ہے، ماضی میں آوارہ کتے مرکزی رن وے پر بھی گھومتے پائے جا چکے ہیں۔

کراچی ایئر پورٹ آنے والے شہریوں پر نئی پابندی لگانے کا فیصلہ

ذرائع نے مزید بتایا کہ جنرل ایوی ایشن ایریا میں تربیتی طیاروں کی آمدو رفت کا سلسلہ مسلسل جاری رہتا ہے، آوارہ کتوں کی بہتات کے سبب گزشتہ شام ایک آوارہ کتا طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے رہ گیا تھا، جنرل ایوی ایشن ہینگر سے روانہ ہونے والی پرواز حادثے کے اندیشے کے سبب منسوخ کرنا پڑی تھی۔

karachi airport

Stray Dogs