Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

کراچی کے طلبا کو کوٹہ سسٹم میں پیسا جا رہا ہے، فاروق ستار کی حکومت سندھ پر تنقید

کسی بھی طبقے کو تباہ و برباد کرنے کے لیے وہاں کے تعلیمی نظام کو تباہ کیا جاتا ہے
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2025 02:00pm

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے ایم کیوایم پاکستان کراچی کے بہادرآباد مرکز میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ حکومت پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 16 سال سے سندھ میں بدترین حکمرانی، بدعنوانی اور نااہلی کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی: انٹرسال اول کے نتائج اس سال بھی متنازع

فاروق ستار نے کہا کہ کسی بھی طبقے کو تباہ و برباد کرنے کے لیے وہاں کے تعلیمی نظام کو تباہ کیا جاتا ہے، اور سندھ حکومت بھی دیہی اور خاص طور پر شہری سندھ کے ساتھ یہی کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت سندھ صوبے کو لڑاؤ اور تقسیم کرو کی سازش کرنے پر کاربند ہے، جس کے نتیجے میں ہمارے بچوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میٹرک بورڈ ہو یا انٹر بورڈ، تمام جگہوں پر کراچی کے بچوں کی پرسنٹیج کو جان بوجھ کر کم کیا جا رہا ہے۔ یہ صورتحال سندھ کے تعلیمی نظام کی بدحالی کی عکاسی کرتی ہے اور اس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

پاکستان