Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

نو منتخب صدر ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے قبل سزا سنانے کی تاریخ کا اعلان

ری پبلکن رہنما کی جانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا امکان ہے، رپورٹس
شائع 04 جنوری 2025 09:36am

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیو یارک میں ہش منی کیس میں جج نے کہا کہ ٹرمپ کو 10 جنوری کو سزا سنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس کے 10 روز بعد ٹرمپ کو امریکی صدر کے عہدے کے لیے حلف اٹھانا ہے۔

امریکی جج نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔

رپورٹس کے مطابق جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی سے متعلق مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی ہے تاہم نو منتخب صدر کو جیل کی سزا ممکنہ طور پر نہیں سنائی جائے گی۔

ٹرمپ کابینہ کے افراد کو سوشل میڈیا پر بیان بازی سے روک دیا گیا

ٹرمپ مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔

ری پبلکن رہنما کی جانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا امکان ہے۔

Donald Trump

Republican

HUSH MONEY CASE