Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

شعیب ملک کا کراچی کنگز سے متعلق بڑا اعلان

شعیب ملک کی جانب سے یہ اعلان ایکس پر کیا گیا
شائع 03 جنوری 2025 10:28pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کا کراچی کنگز کے ساتھ سفر اختتام پذیر ہو گیا ہے اور اب پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کے لیے منتظر ہیں۔

شعیب ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ فرنچائز اور ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ بڑا شاندار رہا، 2 سیزن میں مینجمنٹ نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔

سابق کپتان شعیب ملک نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

PSL

karachi kings

Shoaib Malik

Pakistan Super League

psl draft

psl 10

PSL 2025