Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن نے پی ایس ایل کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

پاکستان سپر لیگ میں غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
شائع 03 جنوری 2025 10:04pm

آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ اور نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں سیزن میں حصہ نہ لینے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن جاری ہے اور آج رجسٹریشن کا آخری دن ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن نے ذاتی اور نجی مصروفیات کی بنا پر پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے جبکہ پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں سے رابطہ کیا تھا۔

پی ایس ایل 10 کیلئے آسٹریلیا کے بڑے کھلاڑی نے بھی دستیابی ظاہر کردی

سری لنکن آل راؤنڈر نے بھی پی ایس ایل کھیلنے کیلئے تیاری پکڑلی

پاکستان کرکٹ بورڈ آج مزید 3 غیرملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گا، ڈیوڈ وارنر، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، جیسن ہولڈر، ایلکس ہیلز، عثمان خواجہ سمیت دیگر نامور کرکٹرز رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

ابتدائی فہرست کے مطابق پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر، شان ایبٹ، اسٹیون اسمتھ، مستفیض الرحمان، ڈیرل مچل، کین ولیمسن، کرس ووکس، جیسن روئے، جونی بیئراسٹو، ٹام کرن، ٹام کوہلرکیڈمور شامل ہیں، شکیب الحسن، کوشل مینڈس اور ڈیوڈ ویلی ڈائمنڈ میں موجود ہیں، عثمان خواجہ اور لیوری ایوانز گولڈ میں آ گئے، محمد نبی اور تنویر سانگھا ڈائمنڈ میں شامل ہیں۔

PSL

Steve Smith

Pakistan Super League

kane willamson

psl draft

psl 10

PSL 2025