Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
05 Rajab 1446  

نیلم منیر نے مایوں کے بعد نکاح کی تصاویر جاری کردیں

مداحوں سے نئی زندگی کی شروعات پر دعاؤں کی درخواست کردی
شائع 03 جنوری 2025 09:21pm
سوشل میڈیا
سوشل میڈیا

معروف ماڈل و اداکارہ نیلم منیر نے مایوں کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کے بعد اب اپنے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کردی ہیں۔

نیلم منیر نے گذشتہ روز کراچی کے سیاحتی مقامات پر مایوں کے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تقریبات شروع ہونے کی بھی تصدیق کی تھی۔

معروف ماڈل و اداکارہ نیلم کی شادی کی تقریبات کا آغاز

ماڈل و اداکارہ نے اب اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں سے نئی زندگی کی شروعات پر دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

نیلم منیر کی جانب سے تین جنوری کی شام نکاح کی تصاویر شیئر کی گئیں، تاہم انہوں نے نکاح سمیت شادی کی تقریبات کی دیگر تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔

پاکستانی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں عرب لباس میں ملبوس شخص کے ہمراہ رومانوی فوٹو شوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نیلم منیر 20 مارچ 1992 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کم عمری میں ہی ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’تھوڑا سا آسمان‘ میں ڈیبیو کیا جس کے بعد کبھی پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا۔

ان کے مشہور ڈراموں میں میری صبح کا ستارا، قیدِ تنہائی، شہرِ دل کے دروازے، آنکھ مچولی اور جل پری جیسے ڈرامے شامل ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر بھی کام کیا۔

اداکارہ نے مختلف ٹیلی فلمز میں بھی کام کیا، ٹیلی فلموں میں اچھے کی لڑکی، میں تم اور عمران ہاشمی اور وفا بلوچ کی بے وفائی شامل ہیں۔ نیلم منیر نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’چُھپن چھپائی‘ سے کیا۔

پاکستان

Pakistani Actress

film star

MODEL

show biz

Neelum Munir