Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

محمود خان اچکزئی کے بیان پر حنیف عباسی کا زبردست ردعمل آگیا

ن لیگی رہنما نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ ملک دشمن ایجنڈے پر کار بند قرار دے دیا
شائع 03 جنوری 2025 09:17pm

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو ملک دشمن ایجنڈے پر کار بند قرار دے دیا۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں، ایسے وقت میں جب مغربی سرحد پر پاکستان نے دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا، محمود خان اچکزئی دراندازی کرنے والوں کی ہمدردی میں بات کر رہے ہیں، اس عمر میں اتنا جھوٹ بولتے ہوئے یہ شرماتے بھی نہیں۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی اپنے بھائی سے وفاداری پر بات کرنے سے پہلے محمود اچکزئی اپنے گریبان میں جھانکیں، جھوٹ اور مکر محمود اچکزئی کا وتیرہ بن گیا، اُن سے کہوں گا کہ کبھی سچ سے بھی کام لے لیا کریں۔

حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی وزیراعظم بننے کی پیشکش کو شہباز شریف نے ٹھکرادیا تھا، اپنے بھائی کا ہر مشکل میں ساتھ دینے والے شہباز شریف نے قید و بند برداشت کیں، اچکزئی منافقت کی سیاست کرتے رہے۔

PMLN

اسلام آباد

Hanif Abbasi

Mehmood Khan Achakzai