Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

اداکارہ اور ٹی وی میزبان نے جوانی کے ’تعلقات‘ سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

خواتین کے حقوق کی تحریک میں مجھے بھی شامل کیا جاتا ہے، پوڈکاسٹ میں گفتگو
شائع 03 جنوری 2025 07:26pm

پاکستانی اداکارہ اور معروف ٹی وی میزبان نے جوانی کے تعلقات سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ عفت عمر نے گذشتہ روز ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ ہر لڑکی کی طرح جوانی میں میرے بھی افیئرز رہ چکے ہیں، تاہم میں نے کبھ ان افیئرز اور اسکینڈلز کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے بارے میں افواہیں پھیلائی جاتی ہیں کہ وہ طلاق یافتہ ہیں۔ بعض لوگ خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ 35 طلاق یافتہ فیمنسٹ (خواتین کے حقوق کی تحریک) کے پیچھے ہیں، ان میں مجھے بھی شامل کیا جاتا ہے۔

عفت عمر نے کہا کہ ان کا کوئی اسکینڈل یا افیئر کبھی منظر عام پر نہیں آیا کیونکہ ان کی طبیعت ایسی نہیں تھی، انہوں نے واضح کیا کہ چونکہ ان کے افیئرز کسی معروف شخصیت کے ساتھ نہیں تھے، اس لیے ان کے بارے میں کوئی بڑا اسکینڈل بھی نہیں بن سکا۔

شوبزکیرئیر کی شروعات کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ میٹرک کے دوران وہ ایک پروگرام میں شریک تھیں جب خاتون صحافی نے ان کی تصاویر لیں، جواخبار کے رنگین صفحے پر شائع بھی ہوئیں۔ اس کے بعد مجھے اخبار کی جانب سے ماڈلنگ کی پیش کش کی گئی، جسے میں نے قبول کر لیا۔

عفت عمر نے بتایا کہ ماڈلنگ کی پیش کش کے وقت ان کی والدہ تھائی لینڈ میں تھیں، میں نے ان کی اجازت کے بغیر ہی اخبار کی پیشکش کو قبول کر لیا اوراپنی سہیلیوں کے ساتھ پہلا فوٹو شوٹ کرانے چلی گئی۔

اداکارہ کے مطابق میں نے 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی ۔ اس کے بعد انہیں مختلف اداروں اور اشتہاری ایجنسیوں سے مجھے مواقع ملتے رہے، یوں ماڈلنگ کے ساتھ اداکاری کا سفر بھی شروع ہو گیا۔

پاکستان

Pakistani Actress

MODEL

show biz

Tv Anchor

Pod Cast