یونان کشتی حادثہ: عدالت نے 9 ایف آئی اے اہلکاروں کو بے گناہ قرار دے دیا
فیصل آباد کی عدالت نے یونان کشتی حادثہ کیس میں گرفتار ایف آئی اے کے 9 اہلکاروں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے اپنے ملازمین کی بے گناہی کی رپورٹ عدالت پیش کی گئی جس کی بنیاد پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔
ایف آئی اے فیصل آباد کے یونان کشتی حادثہ کیس میں 9 ملازمین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا تھا کہ ان ملازمین کی ملی بھگت شہری غیر قانونی طور پر یونان گئے اور کشتی حادثہ کا شکار ہوئے۔
ایف آئی اے کی جانب سے اپنے ملازمین کے متعلق مقامی سیشن جج کی عدالت میں جو رپورٹ پیش کی گئی، اس میں ان تمام ملازمین کو اس کیس میں مکمل بے گناہ قرار دیا گیا۔
ایف آئی اے نے درجنوں انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا
سوشل میڈیا پر جرائم، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کا اختیار مل گیا
جس پر عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ایف آئی اے کے ان ملازمین کو مقدمہ سے خارج کرتے ہوئے انہیں فورا رہا کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ یونان کشتی حادثہ کا شکار ہونیوالے 18 نوجوانوں نے فیصل آباد ائیرپورٹ سے سفر کیا تھا۔
Comments are closed on this story.