Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

سپریم کورٹ نے مقدمات کی سماعت کیلئے 5 ریگولر بینچز تشکیل دے دیے

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ریگولر بینچز تشکیل دیے
شائع 03 جنوری 2025 07:20pm

سپریم کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کے لیے 5 ریگولر بینچز تشکیل دے دیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریگولر بینچز تشکیل دیے۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے لیے 5 ریگولر بینچز تشکیل دے دیے۔

بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منیب اختر اور جسٹس ملک شہزاد احمد پر مشتمل ہوگا، بینچ نمبر 2 میں جسٹس امین الدین، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں جبکہ بینچ نمبر 3 میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

اسی طرح بینچ نمبر 4 میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے جبکہ بینچ نمبر 5 جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔

خیال رہے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید کیسز کی سماعت کریں گے۔

Supreme Court

اسلام آباد

winter holidays

regular benches