پشاور کے چچا سراج کا نیا سال کا تحفہ، 14 فٹ لمبی اور 20 فٹ چوڑی پتنگ
پتنگ بازوں کے لئے پشاور کے چچا سراج کا نیا سال کا تحفہ ، 14 فٹ لمبی اور 20 فٹ چوڑی پتنگ تیار کر لی۔
12 کاریگروں کی مدد سے تیار کی گئی پتنگ میں برما کا بانس جبکہ چین اور انڈونیشا کا کاغذ استعمال کیا گیا ہے۔ پشاور کے چچا سراج کا نئے سال تحفہ خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی پتنگ تیار کر لی۔
نئے سال کیلئے تیار کی گئی جودہ فٹ لمبی اور 20 فٹ چوڑی اس پتنگ میں برما سے منگوایا گیا بانس لگایا گیا ہے جبکہ اس میں استعمال کیا جانے والا کاغذ چین اور انڈونیشا سے امپورٹ کیا گیا ہے۔
دو دنوں میں 12 کاریگروں کی مدد سے اس پتنگ کو نئے سال کیلئے تیار کیا گیا ،، کاریگر کہتے ہیں کہ اتنی بڑی پتنگ بنانا ان کیلئے بھی ایک مشکل ٹاسک تھا۔
صوبے کی سب سے بڑی پتنگ نے دور دور سے آئے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔۔ پتنگ بازی کے شوقین افراد نے اسے 30 ہزار روپے میں خریدنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔