Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

پہلی شادیاں چھوڑ کر بیاہ کرنے والے میاں بیوی قتل

جب دونوں نے پسند کی شادی کی تو ملزمان نے انہیں قتل کی دھمکیاں دی تھیں، لواحقین
شائع 03 جنوری 2025 03:59pm

لاہور میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے میاں بیوی کہ لاشیں پوسٹمارم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس نے مقتولہ کے تین بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کاہنہ دھلوکی گاوں کے رہائشی محمود نے چار سال قبل رفعت نامی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی۔ دونوں کی یہ دوسری شادیاں تھیں، خاتون کے پہلی شادی سے چار بچے جبکہ محمود کے بھی پہلی شادی سے تین بچے تھے۔

گزشتہ رات خاتون کے تین بھائیوں نے پہلے گھر کے نیچے دکان پر موجود بہنوئی محمود کو فائرنگ کرکے قتل کیا پھر گھر کی بالائی منزل پر اپنی بہن کو قتل کرکے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

’موٹر سائیکل پر بیوی کے ساتھ سوار تھا کہ اچانک بیوی نے گردن پر بلیڈ چلا دیا‘

مقتول محمود کے لواحقین کا کہنا ہے کہ جب دونوں نے پسند کی شادی کی تو ملزمان نے دونوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ لیکن بعد میں صلح ہوگئی اور ملزمان کا ان کے گھر آنا جانا بھی شروع ہو گیا تھا۔ مقتول محمود الیکٹرونکس کا سامان قسطوں پر دینے کا کام کرتا ہے۔

گزشتہ سال پنجاب میں غیرت کے نام پر 191 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ رواں سال لاہور میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی یہ پہلی واردات ہے۔

lahore

husband wife killed

police arrested accused