فیلڈنگ کے دوران اوپنر صائم ایوب انجری کا شکار
صائم کو گراؤنڈ اسٹاف کی گاڑی میں اسٹیڈیم سے باہر لے جایا گیا، ذرائع
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اوپنر صائم ایوب انجری کا شکار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فیلڈنگ کے دوران اوپنر صائم ایوب پاؤں کی انجری میں مبتلا ہوئے جس کے بعد وہ درد میں نظر آئے۔
انجری کا شکار ہونے پر ٹیم کے ساتھی کھلاڑی حوصلہ دیتے رہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد صائم کو گراؤنڈ اسٹاف کی گاڑی میں اسٹیڈیم سے باہر لے جایا گیا۔
واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقا نے جیتا تھا۔
injured
saim ayub
مقبول ترین