Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

ہری پور:سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھیجنے والا ایجنٹ گرفتار

ملزم سے اہم شواہد برآمد ہوئے ہیں، ایف آئی اے
شائع 03 جنوری 2025 02:59pm

ہری پور میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر بیرون ملک شہریوں کو بجھوانے میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزم سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر شہریوں کو یورپ اور دیگر ممالک بھجوانے میں ملوث ہے، ملزم سے اہم شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ہری پور کے علاقے کھلا بٹ میں اینٹلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا، زیر حراست ملزم افسر خان راستے غیر قانونی طور پر شہریوں کو یورپ اور دیگر ممالک بھجوانے میں ملوث ہے۔

وزیراعظم کی ایک ہفتے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت

ملزم افسر خان انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ قاری جان محمد کا بھائی ہے، ملزم شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر لیبا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔

انسانی سمگلنگ میں ملوث 13 ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے متاثرین اور ایجنٹوں سے رابطے کے شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف انٹلیجنس بیسڈ کریک ڈاون جاری ہے،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Haripur

Europe

Human Smuggling

illegal

agent arrested