سعید غنی کی 2025 میں عمران خان کے متعلق بڑی پیش گوئیاں
بانی پی ٹی آئی نے اپنے فیصلوں اور اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ یہ اپنا بیڑہ خود غرق کرتے ہیں، رہنما پی پی پی
سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ 2025 میں جیل سے رہا ہوجائیں گے، تاہم ان کا سیاست میں کردار ختم ہوجائے گا۔
نجی چینل سے گفتگو کرتےہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مستقبل عمران خان کے اپنے ہاتھ میں ہے اور انہوں نے (اپنے فیصلوں اور اقدامات) سے ثابت کیا ہے کہ یہ اپنا بیڑہ خود غرق کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کم ہوچکا ہے، یہ نئے سال میں مکمل ختم ہوجائے گا، پاکستان کے لیے معاشی طور پر نیا سال بہتر ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نئے سال سے ہمیں اچھی توقعات وابستہ کرنی چاہئیں، امید ہے نیا سال مجموعی طور پر پاکستان کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔
پاکستان
PPP
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
مقبول ترین