Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

کرم میں امن معاہدے کے باوجود سڑکیں اور راستے بند

شہری پریشان، کرم پریس کلب کے باہر دھرنا جاری
شائع 03 جنوری 2025 12:08pm

کرم میں امن معاہدے کے باوجود ٹل پارا چنار مرکزی شاہراہ سمیت دیگر رابطہ سڑکیں اور راستے تاحال آمدوروفت کے لئے بند ہیں۔

راستوں کی بندش سے اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت ہے، جس سے شہری پریشان ہیں۔ راستوں کی بندش کے خلاف کرم پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مین شاہراہ پر کل سے قافلوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے، سڑکوں کی رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، بدامنی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ کرم میں کل قافلے کی روانگی کیلئے انتظامات کرلیے گئے ہیں جبکہ اسلحہ جمع کرانے کا ٹائم فریم جاری کردیا گیا ہے۔

کرم میں قیام امن کیلئے فریقین نے یکم جنوری کو معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

پاکستان

Kurram Clashes

Kurram Situation