Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

نوشہرہ: بارہ سالہ بچہ اغوا کے بعد صوابی سے بازیاب

پولیس نے اغوا کار گروہ کے سرغنہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے
شائع 03 جنوری 2025 11:34am

نوشہرہ: پولیس نے اکوڑہ خٹک سے اغوا بارہ سالہ بچے کو صوابی سے بازیاب کر لیا۔

پولیس نے اغوا کار گروہ کے سرغنہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اغوا کاروں نے بچے کے والدین سے 35 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق بچے کو جلد ہی اس کے والدین کے حوالے کیا جائے گا۔ یہ کارروائی پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کی مثال ہے اور اس کے نتیجے میں علاقے میں لوگوں میں حفاظتی احساس بڑھا ہے۔

پاکستان

kidnap