کراچی ریڈ لائن پر 3 شفٹوں میں کام کرنے کا حکم
ہمیں ٹائم لائن سے پہلے کام مکمل کرنا ہوگا، سینئروزیرسندھ شرجیل میمن
سینئروزیرسندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے میں مزید تاخیر ناقابل قبول ہے۔
کراچی میں سینئروزیرسندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ریڈلائن بی آر ٹی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں تیزی لانےکیلئے تین شفٹوں میں کام کیا جائے، ہمیں ٹائم لائن سے پہلے کام مکمل کرنا ہوگا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کےنظام میں انقلاب لانا ہے، ریڈلائن بی آر ٹی کا مقصدجدید ماس ٹرانزٹ سسٹم فراہم کرناہے، ریڈلائن بی آر ٹی سےمسافروں کوسفری سہولت ملےگی۔
BRT
karachi
sindh
مقبول ترین
Comments are closed on this story.