فتنہ الخوارج کا صفایا کرنے کا وقت آچکا، اپیکس کمیٹی سے وزیراعظم کا خطاب
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپیکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملکی مسائل سے نمٹنے کے لیے سیاسی اتفاق رائے اور مثبت قومی بیانیے کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے اختتام پر خطاب میں کہا کہ فتنہ الخوارج کا صفایا کرنے کا وقت آچکا ہے، کےپی اور بلوچستان میں سازشیں بُنی جارہی ہیں۔
اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے عوام کی جان و مال کی حفاظت اور دہشت گردی سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نیکٹا (نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی) کو دوبارہ فعال کرنے اور قومی و صوبائی انٹیلیجنس فیوژن اور خطرات کی تشخیص کے مراکز کے قیام پر مشاورت کی گئی۔
علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی مہم کے تحت وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے صوبائی ایپیکس کمیٹیوں کی زیر نگرانی ضلعی رابطہ کمیٹیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بلوچستان میں متحرک دہشت گرد تنظیموں کے سد باب کے لیے جامع سیکیورٹی پلان جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی کاؤنٹر ٹیررزم مہم کی تجدید کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال، دہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی، اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ایپکس کمیٹی اجلاس: بیرون ملک سوشل میڈیا پروپیگنڈا عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کرنے پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بیرون ملک سوشل میڈیا پروپیگنڈا عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا ، چاروں وزرائے اعلیٰ، چیف سیکرٹریز، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، انٹیلیجنس ایجنسیوں کے سربراہ، ڈی جی ایف آئی اے بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے ملکی مسائل سے نمٹنے کے لیے سیاسی اتفاق رائے اور مثبت قومی بیانیے کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا جبکہ اجلاس میں عزم استحکام مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ملک میں سیاسی استحکام کو اہم قرار دیا گیا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عوام کی جان و مال کی حفاظت اور دہشت گردی سے نمٹنے کے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔
دورانِ اجلاس نیکٹا کو دوبارہ فعال کرنے اور خطرات کی نشاندہی کے مراکز کے قیام پر مشاورت کی گئی اور انسدادِ دہشت گردی مہم سے متعلق وفاقی حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے صوبائی ایپیکس کمیٹیوں کی زیر نگرانی ضلعی رابطہ کمیٹیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان میں متحرک دہشت گرد تنظیموں کے سد باب کے لیے جامع سیکیورٹی پلان جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں ملک اور خطے میں دہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی، گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ اور دیگر مسائل سے نمٹنے کے متعلقہ اداروں کی حکمت عملی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکا نے ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور دہشت گردی کی لعنت کے خلاف متحد ہونے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے علاقائی ممالک کے ساتھ فعال سفارت کاری پر زور دیا گیا۔
اپیکس کمیٹی نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف اتحاد پر اتفاق کیا جبکہ فورم نے ہر قسم کی انتہا پسندی کو سختی سے کچلنے پر بھی اتفاق کیا۔
اجلاس میں غیر ملکیوں بالخصوص چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کی رپورٹ پیش گئی اور غیر ملکیوں خصوصاً چینی باشندوں کی سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا نے ڈیجیٹل دہشت گردوں سے بھی سختی سے نمٹنے کی رائے دی۔ کمیٹی نے عزم کا اظہار کیا کہ جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کا تدارک کرنا ہو گا۔ ایپکس کمیٹی کے شرکا نے ملکی سلامتی اور معاشی استحکام کے لیے یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم کیا۔
فورم نے عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج کے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ تمام اداروں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کو ضروری آلات اور وسائل کی مکمل فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ اسی طرح اداروں کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فورم نے وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں کو محفوظ بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کسی کو بھی احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فیک نیوز اور سوشل میڈیا پروپیگنڈا کا توڑ کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جائے گا۔
اجلاس میں ڈیجیٹل دہشت گردوں کے ساتھ بھی سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا اور بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
دورانِ اجلاس وزیراعظم شہبازشریف نے 26 نومبر کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے مظاہرین پر گولی نہ چلانے کی وضاخت بھی کی جب کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 26 نومبر کے واقعے میں درجنوں کارکن شہید ہوئے۔
ایپکس کمیٹی میں سیاسی اور عسکری قیادت کی بیٹھک ختم
وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پرایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ختم ہوا۔ ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس میں وزیراعظم، سول اور آرمی چیف جنرل عاص منیر اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان سمیت دیگر اہم عہدیدار شریک ہوئے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم آذاد جموں وکشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی 2021 کے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق امورکا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی امن وامان سے متعلق نئے سال کے اہداف اوراسٹریٹیجیزکا تعین بھی کیا۔ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال پر اہم فیصلے کیے اور وزیر داخلہ محسن نقوی داخلی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اس سے قبل وزیز اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جسے کچلنا ہوگا، معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہے وزیز اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پارا چنار جیسا دلخراش واقعہ دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔
معیشت میں نمایاں بہتری آگئی، 2025 پاکستان کی معاشی ترقی کا سال ہوگا، وزیر اعظم