بھارت: پڑوسی کو کلہاڑی سے قتل کرکے باپ بیٹا اس کا کٹا ہوا سر لے کر تھانے پہنچ گئے
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں ایک شخص اور اسکے بیٹے نے مبینہ طور پر اپنے پڑوسی کو کلہاڑی اور درانتی سے قتل کرنے کے بعد اس کا کٹا ہوا سر لے کر تھانے پہنچ گئے اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ واقعہ بدھ کی صبح دیندوری تعلقہ کے گاؤں نناشی میں پیش آیا، بعد میں پولیس نے مذکورہ بالا شخص اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا تاہم اس کی عمر کی ابتک تصدیق نہیں ہوسکی۔
40 سالہ سریش بوکے اور اس کے بیٹے نے اپنے پڑوسی 35 سالہ گلاب رام چندر واگھمارے کو کلہاڑی اور درانتی کے وارسے مار ڈالا۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ واقعے کے بعد دونوں مقتول کا سر اور اس کے قتل کے لیے استعمال ہونے والے آلہ قتل کو لیکر پولیس چوکی پہنچے اور گرفتاری دیدی۔
پولیس نے بتایا کہ جب مقامی لوگوں کو اس واقعہ کا علم ہوا تو انہوں نے ملزم باپ بیٹے کے گھر کو نقصان پہنچایا اور ان کی گاڑی کو آگ لگا دی۔
واقعہ کے بعد گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری متعین کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پڑوسیوں میں کافی عرصے سے جھگڑا تھا اور دونوں ایک دوسرے کے خلاف تھانے میں شکایت بھی درج کراچکے تھے، سریش بوکے کو شک تھا کہ گلاب رامچندر اسکی بیٹی کو شادی کے لیے اکسا رہا تھا۔