پی آئی اے کا ’لوگو‘ بدلنے والا ہے؟ ائیرلائن نے وضاحت پیش کردی
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لوگو تبدیل کرنے کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں جس پر ائیرلائن ترجمان کا وضاحتی بیان سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کے لوگو اور طیارے کے ڈیزائن میں تبدیلی کی افواہیں درست نہیں ہیں۔
ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ ایئر لائن کا اپنے معروف لوگو یا اپنے طیاروں کی شکل تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئر لائن کا لوگو وہی رہے گا۔ لوگو یا ہوائی جہاز کے ڈیزائن میں کسی بھی تبدیلی کے لیے ایئر لائن کے بورڈ اور سرکاری حکام سے منظوری لینا ضروری ہوتا ہے۔
پی آئی اے کی پیرس کیلئے براہ راست پروازیں بحال، پہلی پرواز کی تاریخ؟
مزید برآں، بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پی آئی اے کے طیاروں کے ٹیل فلیگ یا مجموعی ڈیزائن میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پاکستانی گروپ کی پی آئی اے کو 125 ارب میں خریدنے کی پیشکش، 250 ارب کے واجبات کی ادائیگی پر آمادہ
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایئروائس مارشل عامر حیات کو پی آئی اے کا قائم مقام سی ای او مقرر کردی گیا ہے، امر حیات کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سی ای او مقرر کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔