قائمہ کمیٹی اجلاس: ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل ایک بار پھر مؤخر کردیا ہے، چیئرمین کمیٹی نے بل کے معاملے کو آئندہ اجلاس پر رکھ دیا۔ اجلاس کے دوران وزیر مملکت شزہ فاطمہ اور شرمیلا فاروقی کے درمیان لفظی تکرار بھی ہوئی۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش پر چار اجلاس ہوچُکے لیکں کوئی حل نہیں نکلا، ہم جھوٹ بول رہے ہیں یا حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔
جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس میں چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر پیپلز پارٹی اور دیگر پارٹیوں کے ارکان سے بھی تجاویز لیں گے۔
دوران اجلاس عمر ایوب نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس کوبند کیا جاتا ہے، سروس بندش سے نقصانات ملین ڈالرز میں ہے، پاکستان میں ہمیں انٹرنیٹ کم ترین اسپیڈ میں مل رہا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ 31 اکتوبر تک انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہونے کا دعوی کیا گیا تھا، پی ٹی اے اور دیگر لوگوں کا یہاں حلف لیا جائے، وی پی این ہو یا دیگر سروسز ہوں ان کی نیت خراب ہے، مجھے ان اقدامات پر شدید تحفظات ہیں۔
کمیٹی رکن رومینہ خورشید نے کہا کہ پوری دنیا میں چیزوں کو مانیٹر کیا جاتا ہے، اگر کچھ ریاست کے خلاف ہورہا ہے تو اس پر نظر رکھنی چاہیے، باہر ممالک میں کارٹونز تک کو مانیٹر کیا جاتا ہے، قائمہ کمیٹیوں میں ہم ملک کو مضبوط کرنے آتے ہیں۔
شرمیلا فاروقی شزہ فاطمہ کے جوابات پر برہم ہوگئیں، اور کہا کہ میں بہت مایوس ہوں چار اجلاس ہوچُکے ہیں کوئی حل نہیں نکلا، ہم جھوٹ بول رہے ہیں یا حکومت جھوٹ بول رہی ہے، ہم تو نقصان کا نہیں بتا رہے پاشا نقصان کے نمبرز دے رہا ہے، میرے شوہر ای کامرس کی کمپنی چلاتے ہیں، انہیں نقصان ہوا ہے، کیا سب ہی جھوٹ بول رہے ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کی کال آتی ہے اور انٹرنیٹ بند ہوجاتا ہے، کیا ہم بے وقوف ہیں جو سارے کام چھوڑ کے کمیٹی میں آتے ہیں، اور یہاں کہا جاتا ہے کہ سب ٹھیک چل رہا ہے۔
وزیرمملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ انٹرنیٹ پر کسی انڈسٹری کو کوئی ایشو نہیں، ایشو تھے وقتی تھے حل کرلئے گئے ہیں، حکومت ترجیحی بنیادی پر منصوبے بھی کر رہی ہے۔
کمیٹی رکن مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر تاث ردرست نہیں تو اسے درست کرنا آپ کا کام ہے،