مونٹی نیگرو میں 12 افراد کو قتل کرنے والے ملزم نے خودکشی کرلی
جنوب مشرقی یورپ کے ملک مونٹی نیگرو کے ریسٹورنٹ سمیت 3 مختلف مقامات پر فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 12 ہوگئی۔ ہلاک افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یورپی ملک مونٹی نیگرو میں بارہ افراد کو قتل کرنے والے ملزم سے متعلق خبر سامنے آئی ہے 45 برس کے حملہ آور Aco Martinovic نے گولی مار کر خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے گھر پر چھاپا مارا گیا اس دوران اس نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ ملزم گزشتہ روز بارہ افراد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔
میڈیا رپورٹس بتایا گیا تھا کہ قتل کی واردات سے قبل ہوٹل میں مسلح شخص کا جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے فائرنگ شروع کردی۔ بعد ازاں 45 سالہ ملزم ہتھیار پھینک کر فرار ہوگیا۔
نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل کے باہر دھماکا، ایک شخص ہلاک 7 زخمی
حملے کے بعد زخمیوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مونٹی نیگرو کے وزیر اعظم نے واقعے کو ایک خوفناک سانحہ قرار دیتے ہوئے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا تھا۔
امریکا میں لوگوں پر گاڑی چڑھانے والا مسلمان امریکی فوجی نکلا، ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی
علاوہ ازیں مونٹی نیگرو کی پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔