Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
07 Rajab 1446  

ٹرمپ کابینہ کے افراد کو سوشل میڈیا پر بیان بازی سے روک دیا گیا

وائٹ ہاؤس کی نئی چیف آف سٹاف نے میمو جاری کردیا
شائع 01 جنوری 2025 03:44pm

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی کابینہ میں ممکنہ طور پر شامل کیے جانے والے افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ناموں کی توثیق سے پہلے سوشل میڈیا پر بیانات نہ دیں۔

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے افراد کی توثیق کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہو گا۔

امریکا میں بڑی تباہی ٹال دی گئی، گھریلو ساختہ بموں کی سب سے بڑی کھیپ دریافت

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی مینیجر سوزی وائلز جو کہ وائٹ ہاؤس کی نئی چیف آف سٹاف ہوں گی، انہوں نے کابینہ کے نامزد افراد کو میمو جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کے نئے کاؤنسل کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کاؤنسل کے طور پر ڈیوڈ وارنگٹن کو منتخب کیا ہے۔

’یہاں محنت کا صلہ ملتا ہے‘، مئیر لندن صادق خان کی بادشاہ سے ’نائٹ ہڈُ‘ کا اعزاز پانے کے بعد خوشی دیدنی

اس سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک بحث چلی تھی جس میں ایلون مسک اور وویک رام سوامی شریک تھے، دونوں نے ایچ ون بی ویزا کا دفاع کیا تھا جبکہ سٹیو بینن سمیت ٹرمپ کے کئی دیگر قریبی ساتھیوں نے اس معاملے کی مخالفت کی تھی۔

Donald Trump

Donald Trump Cabinet members