Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

انسانی سمگلنگ میں ملوث 13 ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 10 افراد گرفتار
شائع 01 جنوری 2025 03:35pm

وزیراعظم کی ہدایت پر کشتی حادثے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، انسانی سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے تیرہ اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ایف آئی اے کے انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز سمیت پینتیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

ڈی جی ایف آئی احمد اسحاق جہانگیر کے مطابق کشتی حادثات میں ملوث چار انسپکٹرز اور 10 سب انسپکٹرز نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ادارے میں احتسابی عمل سے انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا

ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے 49 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائیوں پر سماعت بھی کی، جس کے بعد 2 اے ایس آئی، 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 14 کانسٹیبلز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کشتی حادثات میں غفلت اورلاپرواہی برتنے میں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ کشتی حادثات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، غفلت برتنے والے افسران کو قرارواقعی سزا دی جائے گی۔

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 10 افراد گرفتار

دوسری جانب ایف آئی اے اسلام آباد زون لیبیا کشتی حادثے میں ملوث دس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے ملزمان کو سرگودھا، فیصل آباد، اسلام آباد اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔

گرفتار افراد میں سے ایک ملزم احمد نواز انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے، جس نے لیبیا کشتی حادثے کے نو متاثرین سے مجموعی طور پر پانچ کروڑ سولہ لاکھ روپے ہتھیائے۔

گرفتار ملزم احمد نواز، محمد ارشد، مظہر خان اور منشاء دوہزار تیئس میں لیبیا کشتی حادثے میں ملوث تھے، ایف آئی اے کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

FIA

human trafficking

Greece Boat Capsized

Libya Boat Accident