Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

سینئیر سفارت کار شفقت علی خان کو نیا ترجمان دفتر خارجہ بنائے جانے کا امکان

شفقت خان کی بطور ترجمان دفتر خارجہ تعیناتی کا اعلان جلد متوقع
شائع 01 جنوری 2025 12:42pm

سینئیر سفارت کار شفقت خان کو نیا ترجمان دفتر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

دفتر خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ شفقت علی خان ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے یورپ تعینات ہیں، ان کی بطور ترجمان دفتر خارجہ تعیناتی کا اعلان جلد متوقع ہے۔

شفقت علی خان روس میں بطور پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں اور پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

فی الحال دفتر خارجہ کے ترجمان کے فرائض ممتاز زہرا بلوچ سرانجام دے رہی ہیں۔

قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ ممتاز زہرا بلوچ کو وزیراعظم شہباز شریف وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تجویز پر فرانس میں سفیر تعینات کریں گے۔

Shafqat Ali Khan

Foreign Office Spokes Person