Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

پاکستان میں سال 2025 کا آغاز، مختلف شہروں میں آتشبازی کا مظاہرہ

بھارت، بنگلہ دیش، جنوبی ایشیا اور دنیا بھر کے کئی ممالک میں سال 2025 کا آغاز ہوگیا
شائع 01 جنوری 2025 12:09am

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سال 2025 کا آغاز ہوگیا، ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں نئے سال کا آغاز آتشبازی سے کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

بھارت، بنگلہ دیش، جنوبی ایشیا اور دنیا بھر کے کئی ممالک میں سال 2025 کا آغاز ہوگیا، اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان نے سال تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ سال 2024 کو الوداع جبکہ نئی امیدوں اور عزم کے ساتھ سال 2025 کو خوش آمدید کہا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک کے بعد رات 12 بجتے ہی پاکستان میں بھی سال 2025 کا آغاز ہوگیا، گھڑیال میں 12 بجتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کی گئی جس سے آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔

پاکستانیوں کو امید ہے کہ سال 2025 عوام اور ملک کی بہتری کا سال ہوگا جس میں ترقی کی نئی منازل کو حاصل کیا جائے گا۔

سال نو کی آمد کے حوالے سے ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں آتشبازی اور میوزیکل پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں بھی عالمی ریکارڈ بنانے کے لئے آتشبازی کا انعقاد کیا گیا جس کو دیکھنے کے لئے عوام بڑی تعداد میں گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔

پاکستان

NEWS YEAR NIGHT

New Year 2025

New Year Celebration