Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
03 Rajab 1446  

سندھ میں تعلیمی ادارے بدھ سے کھلیں گے یا نہیں؟ محکمہ تعلیم نے بتادیا

تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2025 09:04am

محمکہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے کے حوالے سے اعلان کردیا۔

ترجمان محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سندھ بھر کے تعلیمی ادارے بدھ کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ کراچی میں جاری امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ سندھ حکومت اور کمشنر کراچی نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

آزاد کشمیر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اچانک اضافہ

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

واضح رہے کہ کراچی میں جاری مذہبی جماعت کے دھرنوں کیخلاف کریک ڈاؤن اور اہلسنت والجماعت کے احتجاج کے باعث شہر میں بے یقینی صورت حال ہے۔

پارا چنار اور کرم کے حوالے سے دھرنا دینے والی مذہبی جماعت نے کریک ڈاؤن کے بعد نمائش سمیت پانچ مقامات پر دوبارہ دھرنا شروع کردیا ہے۔

sindh

winter holidays

holiday

Summer Vacations

school holidays

WINTER VACATION