Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
03 Rajab 1446  

سعودیہ میں پاکستانیوں نے انوکھا انداز اپنایا، سمندر میں نیا سال منایا

پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں
شائع 31 دسمبر 2024 11:41pm

سعودی عرب میں پاکستانی نوجوانوں نے انوکھے انداز میں سال نو منایا، نوجوانوں نے سمندر کی تہہ میں جاکر نئے سال کا جشن منایا، کیک کاٹا اور 2025 کو خوش آمدید کہا۔

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستانی نوجوان یحییٰ اشفاق، عمر جان، حاجی عثمان اور اسامہ جان نے 100 فٹ سمندر کی گہرائی میں اتر کر نئے سال کا بھرپور جشن منایا۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال کا آغاز، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

زندہ دل پاکستانی نوجوانوں نے نئے سال کی خوشی میں یادگاری کیک بھی کاٹا، سب دوستوں نے پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔

نیو ائیر نائٹ پر کراچی کی کونسے راستے بند رہیں گے؟ ٹریفک پلان جاری

واضح رہے کہ نوجوان یحییٰ اشفاق گزشتہ کئی برس سے نئے سال کی آمد کے علاوہ قومی و مذہبی تہوارمنانے کے لئے دوستوں کے ہمراہ سمندر کی تہہ میں جاکر انوکھا انداز اپناتے ہیں، وہ کئی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، اور ہمیشہ دیارغیر میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں۔

world

Saudia Arabia

پاکستان

جدہ

deep sea

New Year 2025