کراچی میں 20 سے زائد مقامات پر احتجاجی دھرنے، شدید ٹریفک جام، شہری رل گئے
کراچی میں پارا چنار کے معاملے پر مذہبی جماعتوں کے 20 سے زائد مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں، مختلف علاقوں میں احتجاجی دھرنوں کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا جبکہ دفتر سے گھر جانے والے شہری رل گئے۔
کراچی میں 8 روز پارا چنار کے معاملے پر مذہبی جماعتوں کے 20 سے زائد مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔
سرجانی کے ڈی اے چورنگی، پاور ہاؤس ، فائیو اسٹار، انچولی، عائشہ منزل، رضویہ چورنگی، لسبیلہ اور نمائش چورنگی پر دھرنے جاری ہیں۔
ٹاور، اسٹار گيٹ، عباس ٹاؤن، ابو الحسن اصفہانی روڈ پر بھی احتجاجی دھرنے جاری ہیں، موسمیات، اورنگی ٹاؤن 5 نمبر ، کورنگی 5 نمبر پر بھی دھرنے جاری ہیں، نادرن بائی پاس اور قائد آباد مرغی خانہ پر دھرنوں کے باعث ٹریفک کا دباؤ ہے۔
دھرنے ختم کرانے کیلئے کریک ڈاؤن، نمائش چورنگی پر جھڑپیں، گاڑیاں نذرآتش
اس کے علاوہ ناگن چورنگی، جوہر موڑ، یونورسٹی روڈ پر بھی مذہبی جماعتوں کے دھرنے جاری ہیں، احتجاجی دھرنوں کے باعث شہر بھر میں ٹریفک جام ہوگیا، جس کے باعث شہری رل گئے۔
کراچی میں احتجاجی دھرنوں کے باعث شدید ٹریفک جام
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی دھرنوں کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا، دفتر سے گھر جانے والے شہری رل گئے۔
اس وقت کراچی میں پارا چنار کے معاملے پر جگہ جگہ دھرنے جاری ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک کی صورتحال دھرم برہم ہے اور دفتری اوقات کے اختتام کے بعد گھروں کو جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
حسن اسکوائر، عیسیٰ نگری، عوامی مرکز، بلوچ کالونی پر بدترین ٹریفک جام کی صورتحال درپیش ہے، کورنگی ایکسپریس وے، قیوم آباد اور کورنگی ندی پر بھی ٹریفک جام ہے۔
کورنگی روڈ، انڈسٹریل ایریا، اسٹیڈیم روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر بھی ٹریفک کا دباؤ ہے، شارع فیصل پر عوامی مرکز، بلوچ کالونی اور نرسری پر ٹریفک جام ہے۔
نمائش چورنگی کے اطراف ٹریفک جام ہے، گرومندر، ایم اے جناح روڈ ، سولجر بازار ، کشمیر روڈ پر بھی ٹریفک جام ہے، کیپری سینما ، سی بریز پلازہ ، کھارادر ، آئی آئی چندریگر روڈ اور شاہین کمپلیکس پر ٹریفک جام ہے جبکہ آرام باغ ، لائٹ ہاؤس اور جامع کلاتھ پر بھی ٹریفک کا دباؤ ہے۔
کراچی میں دھرنوں سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے، جسے دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
دریں اثنا نمائش چورنگی پر دھرنا مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد سولجر بازار میں کشیدگی دیکھنے میں آئی، مشتعل افراد کی جانب سے سولجر بازار میں کاروباربند کرا دیاگیا۔
کراچی دھرنا: صوبائی حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات بے نتیجہ ختم
سولجر بازار کی مرکزی شاہراہ پر ٹائر نذرآتش کیے گئے، علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے، سولجر بازار نمبر 3 کے اطراف میں تمام تجارتی مراکز بند ہوگئے ہیں۔