لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری
سال 2023 میں لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے اب تک 144 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں 16 اشتہاری اور ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، اس حادثے کے سلسلے میں مجموعی طور پر 197 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ مزید یہ کہ 55 ملزمان کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کر دیے گئے ہیں۔
ملوث 20 ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے ہدایت کی ہے کہ ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس فوری بلاک کیے جائیں۔
ملک کے تمام ائرپورٹس پر تعینات افسران کو ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔