نئے سال کے آغاز پر کراچی میں کتنی سردی پڑنے کا امکان ہے؟
کراچی میں سردی کی شدت برقرار ہے، شہر قائد میں سردی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ملک میں کڑا کے کی سردی کے دوران برفباری کا قہر، کراچی میں رواں موسم سرما کی سرد ترین رات ریکارڈ
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار 8 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے سردی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی کی فضا مضر صحت قرار دیا ہے، کراچی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 214 ریکارڈ کیا گیا ہے۔