Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

کس بالی ووڈ اسٹار نے علی فضل کی زندگی پر اثر ڈالا؟ اداکار نے بتادیا

تھری ایڈیئٹس کے 15 برس بعدعلی فضل اور عامر خان فلم "لاہور 1947” میں ساتھ نظر آئیں گے
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2024 11:23pm

بالی ووڈ اداکار علی فضل نے اپنی پہلی فلم 3 ایڈیٹس کی 15 سالہ تکمیل پر دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

اپنے محدود اسکرین ٹائم کے باوجود علی فضل نے تھری ایڈیئٹس فلم میں ”جوی لوبو“ کے کردار سے شائقین اور انڈسٹری کا دل جیتا تھا۔

ایک بیان میں اداکار نے کہا کہ تھری ایڈیئٹس فلم میں ان کا کردار مختصر تھا لیکن وہ بہت اثر انگیز ثابت ہوا۔انہوں نے کردار کو فلم میں زندہ رکھنے پر ہدایتکاروں راجکمار ہیرانی اور وودھو ونود چوپڑا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دو راستوں پر چلنے والے اداکار

رِچا چڈھا اور علی فضل نے 4 ماہ بعد بیٹی کا نام شیئر کردیا

علی فضل کا کہنا تھا کہ عامر خان میرے لیے زندگی کے مختلف مراحل پر بہترین رہنما رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تھری ایڈیئٹس کے 15 برس بعدعلی فضل اور عامر خان فلم ”لاہور 1947“ میں ساتھ نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ مرزاپور کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ جلد ہی مرزاپورفلم کی شوٹنگ شروع ہونے والی ہے، البتہ میرے خیال میں مرزاپور کا ایک اور سیزن بھی ہوگا لیکن فی الوقت سب کی توجہ فلم پر ہے۔

lifestyle

Ali Fazal

Bollywood superstar