Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی کارکردگی کی رپورٹ جاری

نیشنل اکاؤنٹ کمیٹی کا 111واں اجلاس وفاقی ادارہ شماریات اسلام آباد میں ہوا
شائع 30 دسمبر 2024 10:32pm

وفاقی ادارہ شماریات نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

نیشنل اکاؤنٹ کمیٹی کا 111واں اجلاس وفاقی ادارہ شماریات اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں رواں مالی کی پہلی سہ ماہی جولائی سے ستمبر 2024 کے دوران معاشی ترقی کی شرح اعشاریہ 2،2 فیصد رہنے کی منظوری دی گئی۔

پاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ ہے، عالمی بینک

رپورٹ کے مطابق مالی سال جولائی سے ستمبر 2024 کے دوران معاشی ترقی 0.92 فیصد رہی، صنعتی شعبے نے 1.03 فیصد ترقی کی، زرعی شعبے نے 1.15 فیصد ترقی کی، جبکہ خدمات کے شعبے کی ترقی 1.43 فیصد رہی۔

پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق پہلی سہ ماہی تک معیشت کا حجم 373.3 ارب ڈالر ہوگیا، جبکہ فی کس آمدنی 1669 ڈالر ہوگئی ہے۔

پاکستان

economy

pakistan economy

federal government

Economic Condition