طلبا کیلئے خوشخبری: اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں بڑھادی گئیں
خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے تمام اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں جبکہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز 6 جنوری تک بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی محکمہ تعلیم نے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان، اسکول کب بند ہوں گے؟
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صوبےکے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک جبکہ پہاڑی علاقوں میں 23 دسمبر سے 29 فروری 2024 تک ہوں گی۔