سندھ رینجرز نے 2024 میں آپریشن سے متعلق رپورٹ جاری کردی
سندھ رینجرز نے 2024 میں کئے جانے والے آپریشن سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث سیکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان میں فتنہ الخوارج، بلوچستان لیبریشن آرمی، بی ایل ایف، ٹی ٹی پی اور لیاری گینگ وار کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
رینجرز کے زیرِ حراست افراد کو کہاں رکھتے ہیں؟ جسٹس صلاح الدین پنہور
رینجرز رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف مجموعی طور پر 87 آپریشن میں 109 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، بھتہ خوری کے خلاف 14 آپریشن کیے، 32 بھتہ خوروں اور ایک اغواء کار کو پکڑا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اندرون سندھ میں مشترکہ 94 کارروائیوں کے دوران 197 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کارروائیوں میں 21 ہتھیار اور مختلف اقسام کا ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان سے مختلف قسم کے 68 ہتھیار اور 1854 ایمونیشن برآمد ہوئے، آئندہ دنوں میں ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔
سندھ رینجرز نے سال 2024 میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مجموعی طور پر 617 آپریشنز کیے، مجموعی طور پر 210 آپریشن کیے اور 245 ڈکیتوں کو پکڑا۔
منشیات فروشی کے خلاف کارروائی مجموعی طور پر 252 آپریشن کیے گئے اور 332 منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا، جرائم پیشہ افراد کے خلاف 500 آپریشن کیے گئے اور 542 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
Comments are closed on this story.