Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
01 Rajab 1446  

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو تبدیل کیے جانے کا امکان

نئے آئی جی اسلام آباد کے لیے 3 نئے ناموں پر غور جاری
شائع 30 دسمبر 2024 05:04pm

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، پنجاب میں تعینات 3 افسران کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصررضوی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، نئے آئی جی اسلام آباد کے لیے 3 نئے ناموں پر غور جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں تعینات 2 سینئر اور ایک جونیئرافسر کے نام زیر غور ہیں۔

واضح رہے کہ 29 مارچ کو حکومت نےانسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اکبر ناصر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وفاقی سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد تبدیل

اکبر ناصر جان کی جگہ علی ناصر رضوی کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد تعینات کردیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا۔

اسلام آباد

IG Islamabad

Ali Nasir Rizvi