Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

اداکارہ صحیفہ جبار نے لاہور کے کھانوں کو بدمزہ قراردے دیا

اداکارہ نے کراچی کے کھانوں کی خوب تعریف بھی کی
شائع 29 دسمبر 2024 07:01pm

شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے کراچی کے مقابلے میں لاہور کے کھانوں کو بُرا قرار دے دیا۔

کراچی اور لاہور کے کھانوں کی بات کی جائے تو دونوں شہروں کے شہری اپنے اپنے شہر کے کھانوں کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں، اس کے باوجود پلڑا کراچی کے کھانوں کا ہی ہمیشہ بھاری نظر آتا ہے۔

اداکارہ صحیفہ جبار نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ میزبان نے پوچھا کہ یہ بتائیں کہ کراچی کے کھانے کتنے اچھے ہیں اور لاہور کا کھانا اچھا ہے یا کراچی کا؟

خاتون مداح نے اداکارہ صحیفہ جبار کو پریشان کر دیا

’خودکشی کا بھی سوچا،دوست نہ آتا تو اپنے ساتھ کچھ بھی کرسکتی تھی‘ ، صحیفہ جبار

اداکارہ نے کہا کہ لاہور کے مقابلے میں کراچی کے کھانے بہت اچھے ہیں، نہاری اور پائے کراچی میں بہت اچھے ہیں جبکہ لاہور کے کھانے بہت بُرے ہیں۔

میزبان نے کہا کہ لاہور کی ایک بٹ کڑاہی مشہور ہے جس پرصحیفہ جبار نے کہا کہ بس وہی اچھی ہے، میزبان نے کہا کہ بٹ کراہی بھی اچھی نہیں ہے میں ایک مرتبہ کھانے گئی تو اس میں سے مکھن کی ہیک آرہی تھی۔

اقراء عزیز کے ساتھ جھگڑے کی تصدیق

انہوں نے بتایا کہ شوہر کا تعلق لاہور سے ہے لیکن ان کے والد کی زندگی کراچی میں گزری ہے، وہ اردو اسپیکنگ تھے لیکن شوہر کی پیدائش لاہور میں ہوئی۔

صحیفہ جبار نے بتایا کہ شوہر کے والد کے رشتے دار کراچی سے اور اردو اسپیکنگ ہیں جبکہ ان کی والدہ کی سائیڈ پنجابی، سرائیکی زبان بولتے ہیں۔

پاکستان

model and actress

Saheefa Jabbar