Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

20 کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کا کون سا کھلاڑی شامل؟

پاکستانی کھلاڑی کے علاوہ سکندر رضا، ٹریوس ہیڈ اور ارشدیب سنگھ بھی شامل ہیں
شائع 29 دسمبر 2024 06:18pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا، جس میں ایک پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے ناموں میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے علاوہ زمبابوے کے سکندر رضا، آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ اور بھارتی فاسٹ بولر ارشدیب سنگھ بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سال 2024 میں 24 میچز میں 33.54 کے اوسط سے 738 رنز اسکور کیے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 75 رہا۔

زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے 24 میچز میں 573 رنز بنائے اور 24 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے 15 میچز میں 539 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے آئی سی سی کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت لیا

اس کے علاوہ آئی سی سی مینز ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہونے والے بھارت کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے 18 میچز میں 36 وکٹیں حاصل کیں۔

بابراعظم نے ٹی20 کرکٹ میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کیے جبکہ وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں صرف 8 مزید رنز بناکر روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے۔

بابراعظم تینوں فارمیٹ میں 4 ہزار رنز بنانے والے واحد پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بلے باز ہیں۔

اس سے قبل بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اور روہت شرما نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا جو دونوں ٹی20 سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔

بابر اعظم کو ’کرکٹر آف دی ایئر2021‘ کا ایوارڈ ملنے پر والد کا خوبصورت پیغام

دوسری جانب ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے آئی سی سی نے اوپنر صائم ایوب کو بھی چنا ہے جبکہ ان کے علاوہ سری لنکا کے بیٹر کمندو مینڈس، ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر شمار جوزف اور انگلینڈ کے گس ایٹکنسن بھی نامزد ہوئے ہیں۔

babar azam

ICC

Baber Azam

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

crickter of the year 2024

icc t20 crickter of the year

icc crickter of the year