Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسکول میں غیراخلاقی فلمیں دیکھنے والے ٹیچر کا پکڑے جانے پر بچے پر تشدد

بچے کے والد اسکول ٹیچر کی شکایت لے کر پولیس اسٹیسشن پہنچ گئے
شائع 29 دسمبر 2024 09:39am

اسکول میں غیر اخلاقی فلمیں دیکھنے والے استاد نے پکڑے جانے کا سارا غصہ طالب علم پر نکال دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کے شہر جھانسی کے نجی سکول میں ٹیچر نے 8 سالہ بچے کو مار مار کر زخمی کر دیا۔ بچے نے استاد کو اپنے موبائل فون پر فحش ویڈیوز دیکھتے ہوئے دیکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شاگرد کو جب پتہ چلا کہ اس کے ٹیچر غیراخلاقی فلمیں دیکھ رہے ہیں تو وہ ہنسے لگا جس پر کلدیپ یادو نامی اسکول ٹیچر نے بچے پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔

فحش مواد دیکھنے کیلئے ’پاسپورٹ‘ متعارف

بچے نے اسکول ٹیچر کی شکایت اپنے والد کو کی تو وہ پولیس اسٹیشن جا پہنچے جہاں انہوں نے بتایا کہ ٹیچر نے ان کے بچے کے بال کھینچے، اس کا سر دیوار سے مارا جس کے باعث اس کے کان میں چوٹیں آئیں۔

بچے کے والد نے پولیس کو مزید بتایا کہ استاد نے بچے کو گالم گلوچ بھی کی اور چھڑی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

فحش مواد پر پیوٹن کا دلچسپ تبصرہ

فلائٹ کے دوران اسکرینوں میں غیر اخلاقی فلم چل پڑی، بند کرانا عذاب

بعد ازاں پولیس نے والد کی شکایت پر اسکول ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

Arrested

school teacher

Watching Porn

trashed student

jhansi school