Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنت کے آؤٹ ہونے پر گواسکر بھڑک اٹھے، بلے باز کو احمق قرار دے دیا

دو فیلڈرز کی موجودگی کے بعد آپ غلط شاٹ کھیلنےکی کوشش کر رہے ہو، سابق بھارتی کپتان
شائع 28 دسمبر 2024 10:32pm

سابق بھارتی کرکٹر و کپتان سنیل گواسکر دوران کمنٹری بھڑک اٹھے، ٹیسٹ میچ کے دوران بلے باز رشبھ پنت کی شارٹ سلیکشن پر انہیں احمق قرار دے دیا۔

میلبرن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے خلاف بھارتی بیٹنگ لائن پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار تھی، اس دوران رشبھ پنت 37 گیندوں پر 28 رنز بنا چکے تھے تاہم انہوں نے غیر روایتی شارٹ کھیل کر قیمتی وکٹ گنوادی، جس پر کمنٹریٹر لیجنڈری سنیل گواسکر نے غلط شارٹ پر انہیں احمق احمق کہا۔

کھانے کے وقفہ کے دوران بات کرتے ہوئے گواسکر نے میچ کی صورتحال اور فیلڈ پلیسمنٹ کے پیش نظر شاٹ کو ’بے وقوفی‘ قرار دیا اور کہا کہ آپ کے پاس وہاں دو فیلڈرز ہیں، پھر بھی ایسا شاٹ کھیلنے کی کوشش کررہے ہو؟

کمنٹریٹرگواسکر نے کہا کہ رشبھ پنت نے اپنی وکٹ خود گنوائی ہے، اس لمحے جب بھارت کو آپکی ضرورت تھی اور بلے باز نامناسب شارٹ لگا کر گرائونڈ سے باہر چلتے بنے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ میں نتیش کمار ریڈی اور واشنگٹن سندر کی آٹھویں وکٹ کی شراکت نے بھارتی پوزیشن مستحکم کردی اور انہیں کینگروز کی لیڈ ختم کرنے کیلئے محض ایک وکٹ پر 100 رنز درکار ہیں، تاہم میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا۔

sports

test cricket

ex indian crickter

ٰIndia

india vs australia

Ex Captain