Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

اوباش لڑکوں کی قورت سماعت و گویائی سے محروم 14 سالہ بچی سے زیادتی

گونگی بہری بچی نے اشاروں سے ملزمان کے متعلق بتایا
شائع 28 دسمبر 2024 11:58am

پنجاب کے شہر پتوکی میں دو اوباش لڑکوں نے قورت سماعت و گویائی سے محروم 14 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے چچا نے بتایا کہ بھتیجی گھر کے قریب نلکے سے پانی لینے گئی تو ملزمان اسے زبردستی کھینچ کر قریبی خالی مکان میں لے گئے۔

چچا کے مطابق ملزمان باری باری بچی سے زبردستی زیادتی کرتے رہے اور ویڈیو بھی بناتے رہے، پھر بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔

کراچی: گاڑی میں سوار چار ملزمان نے ماں اور بیٹی کو اغوا کرلیا

چچا کے مطابق گونگی بہری بچی نے اشاروں سے ملزمان کے متعلق بتایا، جس سے ملزمان کی پہچان ہوئی۔

پولیس نے متاثرہ بچی کے چچا کی طرف سے دی گئی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈی پی او قصور واقعہ کا نوٹس لیں اور ظالم درندوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں نشان عبرت بنائیں۔

Child Rape